محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نےپنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔
پنجاب کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا آغاز ہوگیا،سکھر اور لاڑکانہ میں شدید بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیپکو کے 70 سے زائد فیڈر ٹرپ ہوگئے جبکہ محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بہاولپور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش سے خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا،اوچ شریف اور مضافات میں بھی بارش، جہانیاں اور گردونواح میں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا.
بارش کے بعد متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل رہی جبکہ بارش کے بعد گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،کمالیہ، پاک پتن، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، ملک کے مختلف حصے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکھر بیراج کا گیٹ مرمتی کام کے دوران گرگیا
چیف میٹرولوجسٹ لاہور نے جون کے آخر سے معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔
فیصل آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، وادی نیلم میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔
آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد، کوٹلی اور8 مقام میں بھی بارش ہوئی،مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔