پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

Jun 21, 2024 | 10:22:AM
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ،کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100 انڈیکس 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی،انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 80001 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی ہدایت پر بجٹ بننے سے ڈیل کی راہ ہموار ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ فکس چارجز عائد،کتنے پیسے کاٹے جائیں گے؟اہم خبر جانیے

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد کا روبار میں انتہائی تیزی رہی اور انڈیکس نے 78 پوائنٹس کی نئی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 2094.76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈکس 78801.53 پوائنٹس پر بندہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

مجموعی طور پر گزشتہ روز 447 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 256 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 133 کی قیمتوں میں کمی اور 58 کمپنیوں کے حصص میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔