لاہور کے مختلف علاقوں سے 26 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

Jun 21, 2024 | 10:37:AM
لاہور کے مختلف علاقوں سے 26 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران)شہر لاہور سے نامعلوم  افراد کی لاشوں کے ملنے کا سلسلہ  تھم نہ سکا، شہر بھر سے عید کی چھٹیوں کے دوران 26 نامعلوم لاشیں ملیں۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کوٹ لکھپت ، قینچی سٹاپ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی،ملت پارک کے علاقہ سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں ،گرین ٹاؤن کے علاقہ سے 70 سالہ معمر شخص کی لاش ،نواب ٹاؤن ایکسپو سینٹر کے قریب سے 45 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا،غالب مارکیٹ علاقہ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ،علامہ اقبال ٹاؤن ، سبزہ زار میٹرو اورنج لائن اسٹیشن کے قریب سے 35 سالہ شخص کی لاش  ملی ہے۔

 غالب مارکیٹ کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی،شادمان  کیمپ جیل کا 60 سالہ قیدی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا،شاہدرہ کے علاقہ سے 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا،فیکٹری ایریا کی حدود میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں ،نصیر آباد کے علاقہ ریلوے پھاٹک کے قریب سے نامعلوم 40 سالہ شخص کی لاش ،مزنگ ، ہائی کورٹ چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد جبکہ پاکستانی چوک کے قریب گھر سے 60 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔

علاوہ ازیں شاہدرہ ، قیصر ٹاؤن کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، نشتر کالونی ، آشیانہ روڈ سے 2 نامعلوم شخص کی لاشیں،ٹاؤن شپ ، چاندنی چوک کے قریب سے 40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ،نو لکھا ، آسٹریلیا چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ،مغل پورہ کے علاقہ سے 75 سالہ معمر شخص کی لاش ،ٹبی سٹی ، علی پارک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش  ملی،گوالمنڈی  کے علاقے سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ،سبزی منڈی ، راوی روڈ کے علاقہ سے نامعلوم شخص کی لاش  جبکہ پرانی انارکلی کے علاقہ سے بھی نامعلوم شخص کی لاش برآ مد ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔