اسلام آباد: سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی۔
اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکول کے بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے جس کے تحت طلباء پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری سکول میں یکم اگست سے بچے سکول بیگ نہیں اٹھائیں گے۔
نئی پالیسی کے تحت بچوں کو سکول کی کتابوں کا ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں ہی کیبن فراہم کئے جائیں گے۔
اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا اور طلباء کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے جب کہ یہ فیصلہ والدین اور طلباء دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہوگی، تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔