مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)بجٹ کے بعد ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی،ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.94فیصد کا مزید اضافہ ہوا،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق کی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائِی کی مجموعی سالانہ شرح 23.78 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ٹماٹر 63 روپے اضافے سے 159 روپے 44 پیسے فی کلو ہوگیا،آلو 5 روپے، پیاز4 روپے 81 پیسے فی کلو مہنگےہوئے، کیلے 5روپے25 پیسےفی درجن، دال مونگ 4 روپے 74 پیسے فی کلومہنگی ہوئی،لہسن 6 روپے 11 پیسے فی کلو، انڈے 2 روپے 5 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال چنا 2 روپے 18 پیسے فی کلو، تازہ دودھ ایک روپے 78پیسے فی لٹر مہنگا ہوا، چینی، دال ماش ، آٹا، بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ، حالیہ ہفتے باسمتی چاول، زندہ مرغی، دال مسور پٹرول, ڈیزل سستاہوا،ایک ہفتےمیں 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ فکس چارجز عائد،کتنے پیسے کاٹے جائیں گے؟اہم خبر جانیے