عدالت نے مشہور اراضی سکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا

Jun 21, 2024 | 15:17:PM

(24نیوز)اینٹی کرپشن عدالت نے مشہور اراضی سکینڈل کیس میں ملزموں کومجموعی68سال قیداور 38لاکھ روپےجرمانہ کی سزائیں سنا دیں ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز نے نائب تحصیلدار، پٹواری سمیت4ملزموں کومجموعی طور پر68 سال قید اور 38 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،  سزا سنائے جانے کے فوری بعد نائب تحصیلدار صفدر اور پٹواری  اورنگ زیب کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2ملزم حق نوازاورشاہد بھی عدالت سےگرفتار کرلئے گئے ۔

برٹش پاکستانی فیملی کے ساتھ فراڈ کے ملزموں کو 96 سال قید اور 58 لاکھ  روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اینٹی کرپشن راولپنڈی عدالت کے ڈسٹرکٹ اور سیشن جج علی نواز نے سزا سنائی۔

 چاروں مجرموں کوگرفتاری بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا، مجرموں کے خلاف18مئی2022کومقدمہ درج کیاگیا۔

مزیدخبریں