سابق کرکٹرز نے مبشر لقمان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مبشر لقمان جیسے صحافی کو میں جواب دینا بھی پسند نہیں کرتا، انضمام الحق ،جب تک آپ کے پاس کوئی پروف نہ ہو  کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے،سلیم ملک

Jun 21, 2024 | 16:53:PM

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے صحافی مبشر لقمان  کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،کہتے ہیں کہ مبشر لقمان جیسے صحافی کو میں جواب دینا بھی پسند نہیں کرتا۔
پروگرام’کرکٹ ہنگامہ‘میں اینکر کے سوال پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ میں معذرت کے ساتھ کہوں گا میں ایسے لوگوں کو جواب دینا بھی پسند نہیں کرتا ،آپ نے اس شو میں یہ سوال کر کے اچھا نہیں کیا ،ایسے لوگ اس طرح کے ایونٹ میں باہر نکل آتے ہیں بک بک کرنے۔ ان لوگوں کے بارے میں ڈسکس بھی نہیں کرنا چاہتا،میری طرف سے معذرت ہے میں اس بارے میں جواب ہی نہیں دینا چاہتا۔

جب اینکر  نے دوسرے مہمان سے سلیم ملک سے  پوچھا تو ان کا کہنا بھی یہی تھا کے انضمام بھائی نے جو بول دیا وہ کافی ہے مگر میں بس یہ بولنا چاہوں گا کہ جب تک آپ کے پاس کوئی پروف نہ ہو  کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے، وہ بھی اس کے لیے جس نے پاکستان کو اتنا سرو کیا ہو، اس کی بہت سروسزہیں، پاکستان میں بہت کم لوگ ہیں، جنہوں نے ۱۰۰ ٹیسٹ میچیز کھیلے ہیں۔

اس بات پر اینکر کا سوال تھا کہ بابر کے بارے میں بھی افواہیں پھیلا رہے ہیں کیا ان کو نہیں پتا کے کرکٹ میں اب بہت پیسہ ہے اور یہ ان لوگوں نے کمایا ہےتو آپ حسد نہ کریں اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تو آپ اس طرح کے الزامات نہ لگائے۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی مبشر لقمان نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کیے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے 8 کروڑ روپے کی آڈی کار خریدی جس پر کرکٹر نے بتایا تھا کہ یہ کار اُن کے بھائی کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ تھا مگر جب میں نے معلوم کیا کہ آخر ان کا بھائی کرتا کیا ہے جو اتنی مہنگی گاڑی تحفے میں دی تو پتہ چلا وہ کچھ نہیں کرتے۔

سینئر صحافی نے وہاب ریاض، شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، انضمام الحق، ثقلین مشتاق، اور مشتاق احمد جیسے بڑے کرکٹرز کا نام بھی لیا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ سب اپنے کیریئر کے کسی نہ کسی موقع پر میچ فکسنگ میں ملوث رہے۔مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ ان کے ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکہ اور بھارت سے جان بوجھ کر ہاری جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں نے بہت پیسہ کمایا جس کے ذریعے انہوں نے آسٹریلیا اور دبئی میں مہنگے اپارٹمنٹس خریدے۔

مبشر لقمان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے کرکٹرز پر کچھ سنگین الزامات بھی لگائے جہاں ان کے ذرائع کے مطابق 8 کھلاڑیوں نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر پرفارم نہیں کریں گے۔ 8 کھلاڑیوں نے 60 لاکھ روپے ماہانہ کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کیے اور اس کے علاوہ اپیکس کرکٹ بورڈ کو بلیک میل کرنے کے بعد انڈور سمنٹ اور اسپانسر شپ پر دستخط کیے۔

مزیدخبریں