پتوکی؛ گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، متعددافراد جھلس گئے

Jun 21, 2024 | 18:53:PM
پتوکی؛ گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، متعددافراد جھلس گئے
کیپشن: گیس سلنڈر دھماکے کا زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اکمل)پتوکی میں گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے  سے آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد آگ لگنے سے جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ کے سامنے گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کے بعد گیس سلنڈروں کے کئی دھماکے سنائی دیئے، آگ بھڑکنے سے متعدد افراد اس کی زد میں آ گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں پاکستانیوں نے کتنے پیسے بینکوں میں جمع کروائے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے