(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم کو ناکامی کا سامنا ہوا، ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست ہوئی۔
تفصیلا ت کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 45 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ، جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹوئنٹن ڈی کوک 65 اور ڈیوڈ ملر 45 رنز بنا کر بنایا رہے ، جنوبی افریقہ نے آغاز میں جارحانہ انداز اپنایا لیکن پھر انگلینڈ بلے بازوں نے انہیں صرف 163 رنز تک محدود کر دیا ۔
انگلینڈ کی بیٹنگ لائن میں ہری بروک نے 53 رنز بنائے جبکہ لیونگسٹن 17 گیندوں پر 33 رنز کی اننگ کھیلی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ پچ فریش اور اچھی لگ رہی ہے، ہم ایک بار پھر سے ہدف کا تعاقب کریں گے اور پہلے والے فارمولے پر ہی میدان میں اتریں گے، امید ہے کہ نئی گیند کو سوئنگ ملے گا، ہوا بھی چل رہی ہے تو گیند بازوں کو اس سے مدد ملے گی۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈم مارکرم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، لڑکے اچھا پرفارم کر رہے ہیں، کوئنٹن ڈی کک اچھی فارم میں ہیں امید ہے وہ فارم جاری رکھیں گے۔