دوست کو قتل کر کے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کی حقیقت آشکار

Jun 21, 2024 | 20:56:PM
دوست کو قتل کر کے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کی حقیقت آشکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) دوست کو قتل کر کے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کی حقیقت آشکار ہو گئی۔

قرض داروں سے بچنے اور بیٹے کی ملازمت کے لئے سول حساس ادارے کےملازم نےڈرامہ رچایا، قاتل نے اپنی شناخت لاش کے قریب چھوڑی دی اور مقتول کی شناختی علامات لے کر فرار ہو گیا، قاتل کے بیٹے نے مقتول کو اپنا باپ بھی شناخت کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عون چودھری کی کامیابی کیخلاف پٹیشن پر فارم 45سمیت تمام ریکارڈ طلب 

حساس ادارے نے فنگر پرنٹس لیے تو حقیقت واضح ہو گئی، فنگر پرنٹس سے واضح ہوا مقتول کی شناخت ظاہر ہونے پر اصل ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

@24newshdofficial دوست کو قتل کر کے اپنی موت کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کی حقیقت آشکار۔ #24news #whattowatch #longervideos #foryou #foryoupage #capcut #viral #trending ♬ original sound - 24newshdofficial

پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، ملزمان نے دوست کو قتل کیا اور لاش کا چہرہ مسخ کر دیا، ملزم سول حساس ادارے کا ملازم ہے اور اپنے قتل کے ڈرامے سے بیٹے کی ملازمت حاصل کرنا چاہتا تھا، ادارے سے پلاٹ اور ایک کروڑ حاصل کرنے کے لئے بھی  ڈرامہ رچایا۔