الیکشن ٹربیونل نے مریم نواز ، علیم خان، حمزہ شہباز اور شعیب صدیقی کے فارم 45 طلب کر لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف )الیکشن ٹریبونل نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے فارم 45 ، 46 اور 47 طلب کر لیے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی،الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن سے فارم 45,46 اور47 کے فارموں کا مصدقہ ریکارڈ بھی بیان حلفی کے ساتھ طلب کر لیا،الیکشن ٹریبونل نے متعلقہ حلقوں کے تمام امیدواروں کے بھی آئندہ سماعت پر فارم 45 طلب کرلئے، ریٹرننگ افسران کی جانب سے اپ لوڈ کیا گیا رزلٹ بھی طلب کیا گیا ہے ۔
حلقہ این اے 118 حمزہ شہباز کی بطور ایم این اے کامیابی کے خلاف درخواست پر اس حلقہ کے نتائج کے فارم 45 طلب کیے گئے ہیں ، عبدالعلیم خان کی بطور ایم این اے کامیابی کے خلاف درخواست پر بھی فارم 45 کا ریکارڈ طلب ،شعیب صدیقی کی کامیابی کے خلاف بھی فارم 45 کا ریکارڈ طلب ،وزیر اعلی مریم نواز کی حلقہ پی پی 159 سے بطور ایم پی اے کامیابی کے خلاف سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار مہر شرافت علی نے مریم نواز کی بطور ایم پی اے کامیابی چیلنج کررکھی ہے ، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ناکام امیدوار عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف درخواست دے رکھی ہے،پی پی 149لاہور سے ذیشان رشید نے شعیب صدیقی کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے، این اے 117 سے عبدالعلیم خان کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئےگئے ۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ ایکسائز کے لاہور میں ناکے ، ایک دن میں 30 لاکھ روپے اکٹھے کر لیے