فلپائن کے قومی دن کی مناسبت سے لاہور میں تقریب کا انعقاد

Jun 21, 2024 | 22:37:PM
فلپائن کے قومی دن کی مناسبت سے لاہور میں تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )فلپائن کی آزادی کے قومی دن کی مناسبت سے لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد ، فلپائنی ایمبیسڈر ماریہ اگنیس ایم سروینتس سمیت مالٹا ، ایڈونیشا ، ، ویانا پرتگال ، کوسوگو اور سری لنکا کے قونصلرز کی تقریب میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت  لاہور میں پنجاب میں اعزازی قونصلر فہدل شیخ نےفلپائن کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا ،تقریب کا اہتمام  ایڈیٹوریم آف علی انسٹیوٹ آف ایجوکیشن  فیروز پور روڈ پر کیا گیا ،اخوت فاؤنڈیشن کے  سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب  بھی شریک ہوئے ،پاکستان اور فلپائنیز نے اپنے اپنے ملکوں کے ملکی نغمے گائے ،فلپائینز نے ثقافت کے حوالے سے مختلف ڈانس بھی پیش کئے  ۔

فلپائن کی خاتون ایمبیسیڈر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ، فلپائن کے پنجاب میں اعزازی قونصلر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات  اور ایکسپورٹ کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ،اخوات فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا فلپائن اور  پاکستان کی زمین  کو خوش  اخلاق سے جانا جاتا ہے ۔

فلپائن کی ایمبیسیڈر نے پنجاب کے اعزازی قونصلر فہدل شیخ کے ہمراہ اہم خدمات کے عوض شرکاء میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے،تقریب میں  پنجاب میں رہائش پذیر  فلپائنی مر و خواتین کی  کثیر تعداد نے شرکت کی ۔