(روزینہ علی)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس رنگ لے آئے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی اراکین کو اہم ہدایات دے دیں،پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی،پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ پر ووٹ دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا، پیپلز پارٹی اراکین کل سے بجٹ تقاریر میں حصہ لیں گے۔