وزیراعظم کا کورونا پازیٹو آنے پر عرب ملک کے وزیر خارجہ بھی قرنطینہ ہو گئے

Mar 21, 2021 | 00:03:AM

(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کویت کے وزیر خارجہ قرنطینہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 18 مارچ کو کورونا ویکسین لگوائی جس کے بعد انہوں نے ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کویت کے وفد سے بھی ملاقات کی جس کی سربراہی کویتی وزیر خارجہ احمد نصر الصباح کر رہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کویتی وزیر خارجہ اور ان کے ساتھ آیا وفد بھی قرنطینہ میں چلا گیا۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ وزیر اعظم کو کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہی وزیر اعظم کورونا کا شکار ہوچکے تھے، ابھی انہیں ویکسین کی ایک ڈوز دی گئی ہے جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز کے دو سے تین ہفتے کے بعد اینٹی باڈیز بننا شروع ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں