مولانا طارق جمیل کی کو رونا میں مبتلا وزیر اعظم عمران خان کے لیے صحتیابی کی دعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مولانا طارق جمیل نے کو رونا میں مبتلا وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار اور ان کی صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس پر ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت کے ساتھ تندرستی عطا کرے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
I have come to know that Prime Minister @ImranKhanPTI has tested positive for COVID. May Allah grant him full & speedy recovery.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) March 20, 2021