کورونا سے مزید 44افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 3 ہزار 667 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق ہو گئے، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 843 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 667 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی اوسی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3 ہزار 667 میں وائرس پایا گیا، ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 107 ہے جن میں سے 2 ہزار 900 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹےمیں کوروناکے 2 ہزار 92 مریض صحت یاب جبکہ مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 852 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار 177، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 58 کیسز، خیبرپختونخوا 79 ہزار 245، بلوچستان میں 19 ہزار 327 کیس رپورٹ ہوئے ۔ اسلام آباد میں 51 ہزار 414، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 609 ہوگئی ہے۔