مودی سرکار کیخلاف کسان آپے سے باہر،نئی پارٹی بنانے کا اعلان

Mar 21, 2021 | 11:06:AM

(24نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ۔ ہریانہ، پنجاب، راجستھان میں کاشتکاروں کے جلسے  بھی جاری ہیں، گرداس پور میں ہونے والے جلسے میں تین صوبوں کے کارکنوں نے شرکت کی، رہنماوں کا کہنا ہے کسان مزدور اور نوجوانوں کی نئی پارٹی بنائی جائے گی۔

ہریانہ ، پنجاب ، راجستھان میں کاشتکارسراپا احتجاج بن گئے۔رہنماوں کا کہنا ہے کہ کسانوں نے دیش کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، انہیں ہی غدار کہا جا رہا ہے، ساتھ ہی کسان مزدور اور نوجوانوں کی نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔اوڑیسہ میں کسان رہنماوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سرکار کالے قوانین پر بات چیت نہیں کرتی پورے ملک میں اجلاس اور دہلی کے ارد گرد دھرنے جاری رہیں گے۔ سنگھو بارڈر پر شریک کسانوں کے ساتھیوں نے چندی گڑھ میں ہمسائے کے کھیت سنبھال لئے، فصلوں کو پانی لگایا۔ کاشتکاروں نے گاؤں سے تازہ دم جتھے بھی دلی بھیج دیئے۔

مزیدخبریں