گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

Mar 21, 2021 | 12:56:PM
گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)حکومت نے گیس صارفین پر 105 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کردیں، سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔

 اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کیلئے کی گئی، سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ نرخ 778.59 روپے سے بڑھا کر 888.37 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہو گا۔