پی ڈی ایم کا دھرنا کتنے دن کا ہونا چاہیے۔۔؟ رانا ثنااللہ نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔اس تحریک کو دس پارٹیاں چلائیں نو چلائیں یا تین چلائیں یہ کامیاب ہوگی۔
جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ گزشتہ اجلاس میں جو ہوا وہ پیپلزپارٹی کےلئے بہتر نہیں ہوا،زرداری کی میٹنگ کی خبر جس نےدی اس نے پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچایا۔اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹیم سینیٹر زکو ووٹنگ کےلئے گائیڈ کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ نام پر بھی مہر لگا دیں۔ یہ غلطی ہے یا سازش ؟ اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔میری ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔
عمران خان کو کرونا وائر س ہونے کے سوال پر لیگی رہنما نے کہا نہ میں عمران خان کو کچھ کہنا چاہتا ہوں نہ ہی کرونا کو۔عید الفطر کے بعد ترجمانوں اور گالی گلوچ بریگیڈ کی اٹکھیلیاں ختم ہونے والی ہیں۔اگر میری ذاتی رائے لی جائے تو دھرنا126 دن کا ریکارڈ توڑ کر127 دن کا ہونا چاہیے۔
رانا ثنااللہ نے کہایہ لڑائی حق و سچ کیلئے ہے۔ انشااللہ لانگ مارچ ضرور ہوگا ان کا علاج ہی لانگ مارچ ہے۔ان کے سر پر بیٹھنا ہوگا۔ لانگ مارچ عیدکے بعد تک ملتوی ہوا۔لانگ مارچ استعفوں کے ساتھ ہوتاہے یا اس کے بغیر ؟ اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔
لیگی رہنما نے کہا مولانا فضل الرحمان نے کہاتھا ن لیگ اور مریم نواز سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔پچھلے دنوں فضل الرحمُان کی زرداری اور نوازشریف سے بات ہوئی جس میں سے وہ درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں۔