سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے:گورنر سندھ 

Mar 21, 2021 | 14:36:PM
سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے:گورنر سندھ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ یوسف گیلانی کو عدالتوں سے ریلیف ملےگا۔سازشی عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے  کہا ہے کہ سینٹ چئیر مین کا مقابلہ زبردست تھا، حلیم عادل کے معاملے پر آئی جی نے ظلم کیا، مجبوراً انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے تو نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال وفاقی ملکیت ہے وفاق ہی چلائے گا، یہ 3 ہسپتال جلد بہتر ہوں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ این اے249 میں ٹکٹ دینے پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔