وزیراعظم اور اہلیہ کی صحت سے متعلق شہباز گل کا اہم ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورخاتون اول بشریٰ بی بی کی طبیعت بہتر ہے۔ کورونا کی علامات معمولی ہیں، عمران خان نے معمول کے مطابق گھر بیٹھ کر ویڈیو کانفرنس پر دفتری کام سر انجام دیئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں۔ عمران خان اور اور خاتون اول کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، وزیر اعظم آج بھی اپنا دفتری کام معمول کے مطابق وڈیو کانفرنس پر سرانجام دے رہے ہیں۔
اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی اور حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے سے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشری عمران are comfortable with mild symptoms. وزیراعظم اور خاتون اوّل آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں-
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 21, 2021
وزیراعظم آج بھی اپنا دفتری کام معمول کے مطابق وڈیو کانفرنس پر کریں گے۔
دوسری جانب چودھری برادران نے بھی وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے سیاسی،سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں کی جانب سے عمران خان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔