(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا خطرات کے پیش نظر تحریک انصاف کی حکومت شہریوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے، دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری اور پے در پے شکستوں کا غم دور کرنے میں مصروف بھاگ دوڑ کررہے ہیں۔
ڈاکٹرفردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مولانا آج جاتی امراء شاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں لیکن پہلے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسینیشن سنٹرز پر تشریف لائیں اور اپنی ویکسینیشن کرائیں تاکہ آپ کورونا سے اور عوام آپکے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔ حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے۔