کوئٹہ میں3 بچوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Mar 21, 2021 | 16:07:PM

 (24نیوز)کوئٹہ پولیس نے سریاب کے علاقے میں تین کم سن بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم متاثرہ فیملی کا ڈرائیور تھا۔

 میڈیا بریفنگ میں ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام نے بتایا کہ 15 مارچ کو نیو سریاب میں بچوں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم ڈرائیور کو زخمی حالت میں ملنے والی بچی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ملزم کی شناخت اقبال کے نام سے کی گئی ہے، جو متاثرہ فیملی کا ڈرائیور ہے۔ ملزم ٹیکسی بھی چلاتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم بچوں کے ساتھ والدین کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم اقبال نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کیا۔ملزم اقبال نے بچوں کو نفرت میں قتل کیا۔ بچے ڈرائیور سے مانوس تھے، اس لئے ملزم نے آسانی سے واردات کی اور گھر میں داخل ہوا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں اور جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔ قتل کے وقت مزاحمت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ تینوں بچوں کے قتل کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جبکہ وقوعہ کی اطلاع دینے والی ملازمہ کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔ تینوں بچوں کی تشدد زدہ لاشیں گھر سے برآمد کی گئی تھیں۔

وقوعہ سے کچھ دیر قبل ملازمہ ضروری کام سے گھر سے باہر گئی تھی، جب وہ واپس گھر پہنچی تو بچوں کو اس حالت میں دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ بچوں کی تدفین کلی اسماعیل قبرستان میں کی گئی۔ بچوں کے والدین ملازمت کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے اور بچے ملازمہ کے ہمراہ موجود تھے۔

 

مزیدخبریں