پروازیں بحال۔۔17 سال بعد سوات کی سنی گئی

Mar 21, 2021 | 16:14:PM

(24نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 17 سال کے طویل وقفے کے بعد سوات کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق 17 سال بعد پہلی پرواز 26 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد کے راستے سوات پہنچے گی جبکہ دوسری پرواز 29 مارچ کو سیدو شریف ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔پی آئی اے کی جانب سے ہفتے میں 2 پروازوں کو سوات کیلئے شیڈول کیا گیا ہے۔ سیدو شریف ایئرپورٹسال 2004 میں پروازوں کيلئے بند کیا گیا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پروازوں کی بحالی سے سوات کی سیاحت پروان چڑھے گی۔

 

مزیدخبریں