(24نیوز)وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان نے 8 ماہ کے دوران عالمی مالیاتی اداروں اور بیرونی ممالک سے 7 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض حاصل کیا ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو جولائی سے فروری تک 1 ارب چونتیس کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ قرض ملا۔ عالمی بینکوں سے تین ارب گیارہ کروڑ ڈالر کمرشل قرض لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے1 ارب پینتیس کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں کیلئے حاصل کئے گئے۔ چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سیف ڈیپازٹس کی مد میں فراہم کئے۔