عنقریب پرستاروں کو خو شخبری دوں گی،ہما علی

Mar 21, 2021 | 18:33:PM

 (24 نیوز)اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ عنقریب اپنے پرستاروں کو بڑی سکرین کے حوالے سے خوشخبری سناﺅں گی ۔
 تفصیلات کے مطا بق ایک انٹر ویو میں ہما علی نے کہا کہ اگر کوئی فنکار سیکھنا چاہتا ہے تو اسٹیج سے بہتر کوئی ادارہ نہیں ، بہت سے لیجنڈ فنکاروں نے اپنا آغاز اسٹیج سے کیا اور وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی اداکاری میں پختگی اسٹیج کی بدولت ہے ۔ہما علی نے بتایا کہ میری ایک فلمی پراجیکٹ کے لئے بات چیت چل رہی ہے جس میں میر اکردار اہم نوعیت ہے ،حتمی معاہدہ ہونے کے بعداپنے پرستاروں کو اس سے آگاہ کروں گی۔

مزیدخبریں