(24نیوز)کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے 15 روز کے لئے مکمل لاک ڈاﺅن کا مطالبہ کردیا۔ نجی ہسپتالوں کو بھی عارضی طور پر نیشنلائز کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اشرف نظامی،خالد محمود خان، تنویر انور، ڈاکٹر عمران سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجود حالات میں حکومت کو مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کرنا ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاسرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 31107 کیسز جن میں صرف پنجاب میں 14504 ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3876 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں صرف پنجاب میں 2090 کیسز رپورٹ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو 22 کروڑ کی آبادی میں کورونا کیسز کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کرتی ہے۔حکومت ویکسین کے عمل میں مجرمانہ غفلت کا مرتکب ہو رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے جبکہ 15 روز کے لئے مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا جائے۔
ادھروفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس کل( پیر) کو ہوگا ،خصوصی اجلاس میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں ،تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق م±لک بھر میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سمارٹ لاک ڈاو¿ن پالیسی زیر غور آئے گی،اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان اور ہیلتھ حکام شریک ہونگے،اجلاس میں کورونا ویکسینشن کی مہم کے حوالے سے بھی بریفنگ لی جائے گی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 44 افراد جاں بحق ہوئے۔ایک روز میں 3 ہزار 667 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔اب تک ملک میں کورونا کے باعث 13 ہزار 843اموات ہوچکیں ہیں،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 852 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 26ہزار 802 ہوگئی۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41ہزار 960 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 58، پنجاب ایک لاکھ 97 ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا 79 ہزار 245، بلوچستان میں 19 ہزار 327 کیس رپورٹ جبکہ ?اسلام آباد 51 ہزار 414، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 609 ہوگئی۔
کورونا کی شدت ۔۔سب کچھ بند۔۔۔مکمل لاک ڈاﺅن کا مطالبہ
Mar 21, 2021 | 18:49:PM