مرغی کے بعد گائے کا گوشت بھی مہنگا کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مرغی کے بعد گائے کے گوشت کی قیمت بھی 50 روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔
چیئرمین میٹ مرچنٹس ایسو سی ایشن ندیم قریشی کے مطابق سپلائی کم ہے اور مال ایکسپورٹ ہو رہا ہے، ایکسپورٹرز مویشی پالنے کے بجائے مقامی منڈی سے خریداری کر رہے ہیں جو گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ بنا۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ عید قرباں کی خریداری کے سبب بھی ہوا۔صارفین کے مطابق ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ گئی ہے، پہلے مرغی اور اب گائے کے گوشت کی قیمت بڑھا دی گئی ہے، گائے کا ہڈی والا گوشت 700 روپے اور بغیر ہڈی کا 750 روپے فی کلو مل رہا ہے۔