وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات انسپکٹر کی ویٹر سے بد فعلی کی کوشش

Mar 21, 2021 | 19:14:PM
وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات انسپکٹر کی ویٹر سے بد فعلی کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وی آئی پی ڈیوٹی پر تعینات انسپکٹر کی ہوٹل میں ویٹر کے ساتھ بد فعلی کی کوشش،ویٹر نے شو ر مچا کر اس کی کوشش نا کام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر اتر پر دیش کے کوتوالی تھانہ کے پاس واقع ایک ہوٹل میں پیش آیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ انسپکٹر نشے میں مدہوش تھا۔ پولیس نے ملزم انسپکٹر کا میڈیکل کرانے کے ساتھ ہی متاثرہ ویٹر کی شکایت پر اس کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملہ میں سی او کوتوالی وی پی سنگھ نے بتایا کہ ویٹر کی شکایت پر مہاراج گنج ضلع میں کرائم برانچ کے انسپکٹر ونود یادو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس درج کرنے کے ساتھ ہی معاملہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔