کوئی پاکستان نہ آئے۔۔۔کورونا سے متاثرہ ملکوں پر پابندی 

Mar 21, 2021 | 19:47:PM

 (24نیوز)کورونا سے شدید متاثر ملکوں سے مسافروں کے پاکستان آنے پرپابندی لگا دی گئی ہے۔کورونا ایس اوپیز کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق 23 مارچ سے 5 اپریل تک ہو گا۔
 سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ملکوں برازیل، کولمبیا، پیرو، گانا، تنزانیہ اور زمبیا سمیت دیگر ملکوںکے مسافروں پر پاکستان کے سفر پر پابندی ہو گی۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں شامل 20 ملکوں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا، کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، بھوٹان، چین، میانمار، نیوزی لینڈ، سنگاپور، سعودی عرب اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
 اعلامیہ کے مطابق کیٹیگری بی میں شامل ملکوں کے مسافروں کےلئے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کو کیٹیگری سی سے نکال کر کیٹیگری بی میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں دیگر ممالک اب بھی شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں