فیصل واوڈا کو نشست چھوڑنے پر ہم نے مجبور کیا، پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے بڑا مطالبہ کردیا

Mar 21, 2021 | 20:00:PM

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کاکہناہے کہ فیصل واوڈا کو این اے 249 کی نشست چھوڑنے پر ہم نے مجبور کیا، مسلم لیگ ن کی قیادت پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرائے۔
پی پی رہنما قادرخان مندوخیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میں نے دو سال تک فیصل واوڈاکیخلاف عدالت میں پٹیشن داخل کی،مسلم لیگ ن نے فیصل واوڈا کے خلاف کچھ نہیں کیا، این اے 249 پر صرف پیپلز پارٹی کا حق ہے ،پیپلزپارٹی کس طرح ن لیگ کے حق میں اپنا امیدوار دستبردار کرسکتی ہے۔
پی پی رہنما نے کہاکہ جب ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا چاہتی ہے تو اس سیٹ سے الیکشن کیوں لڑ رہی ہے، میں نے بھی این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کاغذات جمع کروائے ہیں، ان کاکہناتھا کہ اگر شہباز شریف خود اس نشست سے الیکشن لڑے تو ہم دستبردار ہوسکتے ہیں۔
قادر مندو خیل نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلدیہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، نہیں معلوم ن لیگ معمولی نشست کیلئے کیوں سابق وزیراعظم کو لیکر گھوم رہی ہے ۔

مزیدخبریں