قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔۔ سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا سکتے ہیں۔۔ شیخ رشید 

Mar 21, 2021 | 20:03:PM

 (24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا زیادہ پھیل رہا ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذہوسکتا   ہے۔
 ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک پر اپنا خاص کرم کرے، قوم سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی میں نے لال حویلی سے آتے ہوئے دیکھا کہ لوگ ماسک نہیں لگا رہے۔
لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ کورونا کے معاملات دیکھنے والا ادارہ پیر کو اجلاس کے بعد فیصلہ کرے گا، جن علاقوں میں وبا زیادہ پھیل رہی ہے وہاں اسمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید نے وضاحت کی کہ اب ہم بہتر پوزیشن میں ہے کیونکہ ہمارے پاس اب ویکسینیشن، وینٹی لیٹر اور بیماری کے حوالے سے معلومات ہیں، اس ساری صورت حال کا بہتر اور اچھے انداز سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں