(24 نیوز)وفاقی کابینہ نے روسی ویکسین ایسپٹونک وی اورچینی ویکسین کنویڈشیا کی سیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔
ذرائع کے مطابق روسی ویکسین ایسپٹونک وی کی دو خوراکوں کی سیل پرائس 8 ہزار 449 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ چینی ویکسین کنویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی دو خوراکوں کیلئے 8 ہزار450 روپے چارج کئے جائیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ،ڈریپ نے ویکسینز کی قیمتیں مقرر کرنے کی تجویز دی تھی ،ذرائع کاکہناہے کہ روس اور چین سے نجی شعبے کے ذریعے ویکسین درآمد کی جارہی ہے۔
وفاقی کابینہ نے روسی اورچینی ویکسین کی قیمت مقرر کردی
Mar 21, 2021 | 20:34:PM