(24نیوز)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر اس لئے چھوڑا کیوں کہ باہر رہ کر بہتر کام کر سکتا ہوں اور کر رہا ہوں۔
شبر زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جانتے ہیں ہ میںملک کے معاشی نظام کو سمجھتا ہوں، اور ملک میں 1973 کا آئین معاشی کمزوریاں پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جناب فواد چودھری صاحب میں اور آپ ایک ہی شخص عمران خاں کے ساتھ ہیں، طریقے میں فرق ہو سکتا ہے ۔
شبر زیدی نے ٹوئٹ میں آئین کے ناقص ہونے کی وجوہ بھی لکھیں، انہوں نے اس ضمن میں این ایف سی ایوارڈ، زرعی انکم ٹیکس، ٹیکس بل، اور بجلی پانی کی تقسیم کے حوالے دئیے۔
سابق چیئرمین نے لکھا کہ 1973 کا آئین معاشی وجوہ پر ناقص ہے، اوّل این ایف سی بغیرپی ایس سی کے مذاق ہے، دوم زرعی انکم ٹیکس صوبائی نہیں ہو سکتا، سوم ٹیکس بل کو سینیٹ میں نہیں لے جایا جاسکتا۔انہوں نے لکھا کہ چوتھی وجہ یہ ہے کہ بجلی، پانی، اور معدنیات کی تقسیم کا نظام نہیں ہے، اس آئین میں وزیر اعلیٰ خرچے کی مشین ہے۔
ایف بی آر کیوں چھوڑا۔۔ آخرکارشبر زیدی بول ہی پڑے
Mar 21, 2021 | 20:35:PM