شجاعت ، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی عمران خان کیلئے دعا گو

Mar 21, 2021 | 20:45:PM

 (24نیوز ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔
اپن اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہماری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کورونا وبا کی تیسری لہر ملک میں تیزی سے پھیل رہی ہے اس کو کنٹرول کرنے کیلئے سب ویکسین لگوائیں۔ 
دریں اثنا چودھری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے چیئر مین مسلم کمیونٹی امریکہ ساجد تارڑ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی سمیت پاک امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اس موقع پرایم این اے چودھری سالک حسین ،چودھری شافع حسین، چودھری صباحت الٰہی ، ثاقب رحمان ، یعقوب تارڑ ، مہران تارڑ ، سعود صفدر بھی موجود تھے ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید استحکام لانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان اور امریکہ مل کر تجارت ، سیاحت اور دیگر امور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ 
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جس جذبے اور محب الوطنی کے تحت کام کر رہے ہیںوہ قابل دید ہے۔ محنت سے کمایا ہوا سرمایہ پاکستان بھیج کر وہ ملک کی گرتی ہوئے معیشت کو سہارا دے رہے ہیںاس کی مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے ان حالات میں اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو سنبھالہ دینے میں اپنا فرض ادا کریں۔ 

مزیدخبریں