(24نیوز) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سکھ رہنماؤں ، بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسروں اور وکلا نے کہا ہے کہ 20 اور21مارچ2000 کی درمیانی شب کو بھارتی ایجنسیوں نے ہندو انتہا پسند راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ کے قاتلوں کے ذریعے ضلع اسلام آباد کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں 35 بے گناہ سکھوں کا قتل عام کیا تھا۔
اتوار کو چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کی 21ویں برسی کے موقع پرمختلف سرویز اور انٹرویوز پر مبنی کشمیر میڈیا سروس کی مرتب کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنے کے لئے چھٹی سنگھ پورہ اور اس طرح کے دیگر قتل عام کرائے اور یہ قتل عام اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر کرایاگیا۔
قتل عام میں زندہ بچ جانے والے واحد سکھ نانک سنگھ نے کہا کہ قاتل ایک دوسرے کو ہندو ناموں سے پکارتے تھے اور وہ بے گناہ سکھوں پر گولیاں چلاتے ہوئے ”جے ہند“ کے نعرے لگارہے تھے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کے ایس گل نے ایک میڈیا انٹرویو میں اعتراف کیاہے کہ بھارتی فوج اس قتل عام میں ملوث ہے۔ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کی وجہ سے اگلے کچھ دنوں میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پتھری بل میں ایک جعلی مقابلے میںپانچ بے گناہ مزدوروں اوربراکپورہ میں 8 پرامن مظاہرین کو بھی شہید کیاگیا۔ آل پارٹیز سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کی ازسرنو تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔
سینئر سکھ رہنماو¿ں نے اتوار کو جموں میں ایس نریندر سنگھ خالصہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چھٹی سنگھ پورہ، پتھری بل اور براکپورہ میں بھارتی فورسز کی طرف سے قتل کئے گئے بے گناہ سکھوں اور مسلمانوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے کسی بین الاقوامی ادارے کے ذریعے چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دہلی کی ایک عدالت کی طرف سے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ کو ایک جھوٹے مقدمے میںطلب کرنے کی شدید مذمت کی ٭٭٭٭٭
بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عبدالمالک کو فون ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک کو فون کیا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اتوار کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک کو فون کیا جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ایجنسیوں نے آر ایس ایس کے قاتلوں کے ذریعے سکھوں کا قتل عام کروایا تھا۔۔ریٹائرڈ جرنیل کا 21سال بعداعتراف
Mar 21, 2021 | 21:09:PM