(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کاکہناہے کہ کوروناکی موجودہ صورتحال خطرناک ہے،جوپابندی لگائی تھی اس پرعملدرآمد نہیں ہورہا،اسلام آباد میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہورہاہے، اس وقت پابندی پر عملدرآمدکرانے میں انتظامیہ کو مزاحمت کاسامنا بھی ہے،ان کاکہناتھا کہ پابندیوں میں اضافہ کرسکتے ہیں لیکن پوراپاکستان بندنہیں کرینگے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ سائنوفام ویکسین قابل اعتماداورصحت کیلئے ٹھیک ہے،صدرمملکت ،وزیراعظم اورہیلتھ منسٹرکوسائنوفام ویکسین لگی ہے،میرے گروپ کی باری آئےگی تومیں بھی سائنوفام لگواوَں گا۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان میں5لاکھ سے ز ائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے،کوروناویکسین کافی الحال کوئی ری ایکشن سامنے نہیں آیا، ان کامزید کہناتھا کہ 25مارچ کو60ہزار،31مارچ سے پہلے10لاکھ ویکسین چین کی2کمپنیوں سے خریدرہے ہیں،اگلے10دنوں میں70لاکھ ویکسین کی ڈوزپاکستان آجائےگی۔
پاکستان میں کورونا شدت اختیار کرگیا، حکومت پورا ملک بند کرنے جا رہی ہے یا نہیں؟وفاقی وزیر اسد عمر کا اہم بیان
Mar 21, 2021 | 21:26:PM