(24نیوز)حکومت نے تاجروں کا ایک بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا اور کاروبار کرنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے لاک ڈاوَن کے دوران مارکیٹس بندرکھنے کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے ،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق6اضلاع میں اتوارکومارکیٹس کھلی رہیں گی ،جن اضلاع میں مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں راولپنڈی ،جہلم،شیخوپورہ،چنیوٹ،خانیوال اورڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔
حکومت نے کورونا سے تنگ تاجروں کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا
Mar 21, 2021 | 22:04:PM