تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھولنے سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےاہم اعلان کردیا

Mar 21, 2021 | 22:32:PM
تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھولنے سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےاہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہناہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی سنجیدہ ہے،تمام وزرائے تعلیم و صحت کااجلاس 24 مار چ کو این سی او سی میں ہوگاجس میں تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھولنے سے متعلق فیصلہ کرے گا، وفاقی وزیر کاکہناہے کہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت پہلی ترجیح ہے ۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 44 افراد جاں بحق ہوئے۔ایک روز میں 3 ہزار 667 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔اب تک ملک میں کورونا کے باعث 13 ہزار 843اموات ہوچکیں ہیں،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 852 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 26ہزار 802 ہوگئی۔ 
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41ہزار 960 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 58، پنجاب ایک لاکھ 97 ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا 79 ہزار 245، بلوچستان میں 19 ہزار 327 کیس رپورٹ جبکہ اسلام آباد 51 ہزار 414، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 609 ہوگئی۔