چڑیا گھر میں دل دہلادینے والا واقعہ

Mar 21, 2021 | 23:22:PM
چڑیا گھر میں دل دہلادینے والا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شیر جنگل کا راجہ ہے جو عام طور پر پنجرے میں بند بے بس دکھائی دیتا ہے لیکن اس کی طاقت و خونخوار نظریں لوگوں کو شیر کے پنجرے کے قریب تک پھٹکنے نہیں دیتی ہیں اور جو ایسا کرنے کا سوچتے ہیں انہیں زندگی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے یا پھر زندہ بچ جانے کے باوجود وہ زخمی و لاچار ہوجاتے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق کولکاتہ میں آج ایسا ہی واقعہ پیشِ آیا جب ایک شخص شیر کے پنجرے میں کود پڑا جس کے بعد شیر نے اس پر حملے کر دیا۔ کولکاتہ چڑیا گھر میں آج گوتم گوچیت نامی ایک چالیس سالہ شخص ٹکٹ لیکر چڑیا گھر میں داخل ہوا۔ چڑ یا گھر کی سیر اور مختلف جانوروں کو دیکھنے کے بعد جب وہ شیر کے پنجرے تک پہنچا جہاں شیر پنجرے کے باہر تھا۔ شیر کو سامنے دیکھ کر گوتم اس کے پنجرے میں کود پڑا۔ جس کے بعد خاموش بیٹھا شیر بھی اپنے سامنے شکار کو دیکھ کر اس پر حملہ آور ہوگیا۔
اچانک ہونے والے اس حادثے سے وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی بعد میں چڑیا گھر کے اہلکاروں نے کافی مشقت کے بعد گوتم کو باہر نکالا اور شہر کے سرکاری ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اس کے گردن اور سینے میں شدید چوٹیں ائی ہیں بنگال کے مدنی پور سے تعلق رکھنے والے گوتم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ چڑیا گھر میں داخل ہونے کے وقت نشے میں تھا۔