(24نیوز) کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 303 نئے کیسز سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد30 ہزار تین سو اکتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار سات سو چالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار ایک سو بیس صحت یاب ہو چکے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق تین سوتین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔