اسرائیلی وزیراعظم اپریل میں بھارت کا دورہ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، نریندر مودی کی دعوت پر اپریل کے شروع میں ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ کرینگے۔دورے کے دوران بینیٹ، پی ایم مودی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران سے ملاقات کے ساتھ ملک میں یہودی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اکتوبر میں اقوام متحدہ ماحولیاتی کانفرنس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں بھارت کے دورے کی دعوت دی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم مل کر اپنے تعاون کو دوسرے شعبوں میں وسعت دیں گے، جدت اور ٹیکنالوجی، سیکورٹی اور سائبر سے لے کر زراعت اور موسمیاتی تبدیلی تک۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں
اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنا، دو طرفہ تعلقات استوار کرنا اور معاشی، تجارتی و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:منحرف کارکن کے گھر کے باہر ہنگامہ آرائی۔کتنے کارکن گرفتار ہوئے؟