(24نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے ، انٹر بینک میں ڈالر78 پیسے مہنگا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی بار 181 روپے پر پہنچ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر جمعے کو 180.57 روپے پر بند ہوا تھا،معاشی ماہرین کے مطابق بڑھتا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباوکا شکار ہے ،ماہرین کے مطابق ایک ماہ سات روز میں بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کی مد میں 1 ارب 50 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کو بڑا جھٹکا ۔۔بجلی پھر مہنگی کرنے کی تیاریاں
ڈالر مزید مہنگا، پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
Mar 21, 2022 | 11:25:AM