(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات،ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے نئے نوٹ بیچنے والے شخص موت کی نیند سلا دیا۔
پولیس کے مطابق مال روڈ پراسٹیٹ بینک کے باہر55 سالہ عتیق نئے کرنسی نوٹ فروخت کرنے کے لیے بیٹھا تھا کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے مقتول عتیق موقع پر ہی دم توڑ گیا اور ملزمان رقم لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے۔
پولیس نےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنےکے بعد مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں
سی سی پی اوفیاض احمد اورڈی آئی جی آپریشنز نےواردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سےرپورٹ طلب کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان،تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا