(ویب ڈیسک)چین میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ کے حملوں میں مزیدتیزی آگئی۔ وبا پر قابو پانےکیلئے ملک کے شمال مشرقی شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چین میں 4ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے دو تہائی کا تعلق جیلین صوبے سے ہے جس کی سرحد روس اور شمالی کوریا سے ملتی ہے۔حکام کے مطابق جیلین صوبے کے دوسرے بڑے شہر جیلین کی 45 لاکھ آبادی پر آج رات سے تین روز کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے،جیلین صوبے کے دارالخلافہ چینگ چُن میں 11 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ 90 لاکھ شہریوں کو ہر دو روز کے بعد ایک مرتبہ اشیاء خور و نوش کی خریداری کے لیے باہر جانے کی اجازت ہے۔
تاہم ٹیکنالوجی کا حب کہلانے والے شہر شینزن میں پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے جس کی تقریباً پونے دو کروڑ آبادی پر ایک ہفتہ پہلے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ شہر میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ اور انتظامی و کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی جبکہ غیر ضروری کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کا محل۔ قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے