سندھ ہاوس پر حملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئی جی اسلام آباد نے سندھ ہاوس پرحملے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ ہاوس پر حملہ افسوسناک تھا،احتجاجی مظاہر ے میں گیٹ کو نقصان پہنچایا گیا۔10پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیاگیا ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ ہاوس کے باہر 2 اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ان سمیت 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ملزموں کیخلاف دفعات قابل ضمانت تھیں اس لیے انہیں شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔سندھ ہاوس اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے،پولیس سندھ ہاوس میں حملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:آرٹیکل 63اے کی تشریح کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر