ریفرنس دائر:اپوزیشن ارکان  سپریم کورٹ پہنچ گئے

Mar 21, 2022 | 13:28:PM

(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منظور ریفرنس اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سپریم کورٹ میں دائر کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے منحرف اراکین کے معاملے پر آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا،اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر ریفرنس میں سپریم کورٹ سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بارے میں رائے لی جائے گی۔

دوسری جانب آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر ریفرنس دائر ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائد شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏آرٹیکل 63 اے کے ریفرنس سے ہارس ٹریڈنگ،موقع پرستی،کرپشن کے ڈرامےختم ہو سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہےجیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      او آئی سی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا

مزیدخبریں