ترین گروپ  کا پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Mar 21, 2022 | 15:01:PM
ترین گروپ  کا پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ترین گروپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، حکومت پنجاب کی جانب سے ترین گروپ کے وزرا کو اجلاس میں شرکت کے لئے لئے منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ترین گروپ نے باہمی مشاورت سے پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چودھری کا کہنا ہے کہ مانئس عثمان بزدار کے مطالبے پر قائم ہیں، عثمان بزدار کی زیر صدارت کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے، پنجا ب کابینہ میں ترین گروپ کے دو وزرا اورچار ایڈوائزر شامل ہیں۔اس کے علاوہ عون چودھری نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ میں حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ  بھی دی ۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے ترین گروپ کے وزرا کو منانے کی بدستور کوشش کی جارہی ہے، اس ضمن میں اہم وزرا کو ٹاسک دے دیاگیا ہے کہ ترین گروپ کے وزرا کو کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے منایاجائے ، پنجاب کابینہ کااجلاس آج شام ساڑھے 6بجے  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدار ت ہوگا جس میں نو نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا اور اس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیںسیاسی صورتحال میں شدت۔ترین گروپ کا بڑا فیصلہ