کسی رکن اسمبلی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا،اٹارنی جنرل کی یقین دہانی

Mar 21, 2022 | 16:10:PM
اٹارنی جنرل
کیپشن: اٹارنی جنرل خالد جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اٹارنی جنرل پاکستان نے سپریم کورٹ کویقین دہانی کرائی کہ تحریک عدم اعتماد والے دن رکن اسمبلی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالتِ عظمیٰ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ملک میں تصادم روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے تحریک عدم اعتماد کے دن ارکان اسمبلی کو باحفاظت اسمبلی پہنچنے کی یقین دہانی کرادی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو اسمبلی پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مسئلے پر وزیراعظم سے بات کی، حلفاً کہتا ہوں کہ اجلاس کے دن کسی کو اسمبلی آتے وقت ہجوم سے گزرنا نہیں پڑے گا۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ تمام اراکین بغیر کسی رکاوٹ کے اسمبلی آجاسکیں گے۔ان کا کہناتھا کہ آئین کی کوئی شق کسی منحرف رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکتی۔
یہ بھی پڑھیں: کسی ایم این اے کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جا سکتا۔چیف جسٹس