پیوٹن کو زہر دیئے جانے کا خدشہ،1 ہزار ذاتی عملہ فارغ ، فیملی چھپا دی

Mar 21, 2022 | 18:50:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن  کو  یوکرین پر بمباری کے بعد اب اپنی ہی  موت کا ڈر ستارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ ایٹمی حملے کے خوف سے اس نے اپنے اہل خانہ کو ایک پراسرار زیر زمین شہر میں چھپا  دیاہے جبکہ اپنی جان کو خطرے میں دیکھتے ہوئے اس نے اپنے 1000 ذاتی عملےکے ارکان کو کام سے نکال دیا ہے۔ پیوٹن کو خدشہ ہے کہ انہیں زہر دے کر  ہلاک کیا جا سکتا ہے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہنا ہے کہ روس کی کئی سینئر سیاسی شخصیات نے پیوٹن کے قریبی لوگوں کو ان کے قتل کی کوشش کرنے کی ترغیب دی ہے۔ جنوبی کیرولینا کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے ٹویٹ کر کے پوتن کے قتل کا مطالبہ کیا تھا۔ لنڈسے نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ یہ سب ختم کرنے کا واحد طریقہ کوئی پیوٹن کو باہر نکال دے، یہ آپ اپنے ملک کے لئے کریں گے، دنیا کے لئے کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنٹ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کریملن کے اندر موجود لوگ بغاوت کر سکتے ہیں، یہی نہیں وہ پیوٹن کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے روسی صدر کو قتل بھی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:توبہ توبہ،یوکرینی خواتین اسرائیل میں  پناہ کے بدلے بدکاری پر مجبور 

مزیدخبریں